تلنگانہ

تمام محکموں کے عہدیدار آمدنی بڑھانے پر توجہ دیں: بھٹی وکرامارکہ

ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام محکموں کی آمدنی بڑھانے پر توجہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام پر ٹیکس کا کوئی اضافی بوجھ نہ پڑے۔

حیدرآباد: ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام محکموں کی آمدنی بڑھانے پر توجہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام پر ٹیکس کا کوئی اضافی بوجھ نہ پڑے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حکومت پرائیوٹ سیکیوریٹی ایجنسیز ایکٹ کا جائزہ لے گی
حیدرآباد میں مونارک ٹریکٹرس ٹسٹنگ سنٹر کے قیام کا اعلان
تلنگانہ میں 5 آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی
ریاست میں 8 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے
ڈی ایس سی اور دیگر امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے

سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کے دوران ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا حکومت کی آمدنی بڑھانے کے لیے حکمت عملی کے تحت کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیر صدارت منعقد شدنی ماہانہ جائزہ اجلاس میں نیے تجاویز پیش کرنے اور ساتھ میں ایک ایکشن پلان وضع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کے برعکس موجودہ انتظامیہ نے عہدیداروں کو مکمل آزادی دی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے کہ وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے آزادانہ فیصلہ کریں۔

انہوں نے محکمہ کانکنی کے افسران پر زور دیا کہ وہ بڑے شہروں کے قریب سب یارڈز قائم کرتے ہوئے تمام اسمبلی حلقوں میں مارکیٹ یارڈز میں ریت کا ذخیرہ کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ریت آسانی سے دستیاب ہو۔ اجلاس میں اب تک حاصل ہوئی آمدنی اور اس مالی سال میں متوقع آمدنی پر بھی غور کیا گیا۔

انہوں نے ایچ ایم ڈی اے کے تحت لینڈ پولنگ کے منصوبوں، تفویض کردہ زمینوں اور جاری عدالتی تنازعات کا جائزہ لیا اور بی آر ایس حکومت کی جانب سے لینڈ پولنگ میں کی گئی غلطیوں کو دہرانے سے خبردار کیا۔ انہوں نے ریاست کے بنیادی آمدنی کے ذرائع میں سے ایک جی ایس ٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انھوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ محصولات کی غیر کہاقانونی رساو کو روکنے اور جی ایس ٹی کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کریں۔

a3w
a3w