تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع کھمم میں آئیل ٹینکر میں آگ لگ گئی
آگ کے ساتھ بڑ ے پیمانہ پر دھواں بھی نکلنے لگا۔اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پرقابو پایا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں آئیل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
ضلع کے کوناجرلہ منڈل کے تنکیلا گاوں کے قریب ٹینکر الٹ کر شعلہ پوش ہوگیا۔کل شب پیش آئے اس واقعہ میں یہ ٹینکر جل کرمکمل طورپرخاکسترہوگیا۔
آگ کے ساتھ بڑ ے پیمانہ پر دھواں بھی نکلنے لگا۔اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پرقابو پایا۔
اس واقعہ کے نتیجہ میں اس روٹ پرگاڑیوں کی آمد ورفت متاثرہوئی تھی تاہم پولیس نے اس گاڑی کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔