دہلی

Old vehicles fuel ban: پرانی گاڑیوں کیلئے فیول نہیں

آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت نے اقدامات شروع کئے ہیں اور پرانی موٹر کاروں کیلئے ایندھن نہیں دیاجائے گا۔

Old vehicles fuel ban: نئی دہلی (پی ٹی آئی) آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت نے اقدامات شروع کئے ہیں اور پرانی موٹر کاروں کیلئے ایندھن نہیں دیاجائے گا۔

دہلی میں 477 فیول ری فلنگ اسٹیشن میں ایک ایسا سسٹم قائم کیا گیا ہے جس سے وہیکلس کی ایج کا پتہ لگایاجاسکے گا۔

فضائی آلودگی کو کم کرنے اور اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے اسٹیشنوں کو عصری نظام سے تیار کیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ وہیکلس کب تیار ہوئی اور کتنے عرصہ سے یہ استعمال کی جارہی ہے۔

محکمہ ماحولیات کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ فی الحال 372 پٹرول پمپس اور 105 سی این جی ری فلنگ اسٹیشنوں پر اس مقصد کیلئے آلات نصب کئے گئے ہیں اور دوسرے اسٹیشنوں پر اندرون15 دن آلات کی تنصیب عمل میں آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو توقع ہے کہ اپریل کے اختتام تک مذکورہ نظام پر عمل آوری کی جائے گی۔ دہلی حکومت نے یکم اپریل سے ہی مذکورہ نظام پر عمل آوری کا منصوبہ بنایاتھا لیکن تمام مقامات پر آلات کی تنصیب عمل میں نہیں آسکی اور 477 ا سٹیشنوں پر آلات کی تنصیب مکمل ہوگئی اور 23 اسٹیشنوں پر یہ کام باقی ہے۔ چیف منسٹر ریکھا گپتا اور وزیر ماحولیات ایم سنگھ سرسا نے نصب سے متعلق علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔