مشرق وسطیٰ
عمان ایئر کا متعدد بین الاقوامی اور علاقائی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کردہ سفری ہدایت نامے میں عمان ایئر نے تصدیق کی کہ دبئی، بحرین، دوحہ، کویت، کوپن ہیگن، بغداد اور خصب کے لیے پروازیں 15 اپریل 2026 تک معطل رہیں گی۔
مسقط: عمان ایئر نے خطے میں جاری فضائی حدود کی بندش کے باعث متعدد بین الاقوامی اور علاقائی پروازوں کی عارضی معطلی کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کردہ سفری ہدایت نامے میں عمان ایئر نے تصدیق کی کہ دبئی، بحرین، دوحہ، کویت، کوپن ہیگن، بغداد اور خصب کے لیے پروازیں 15 اپریل 2026 تک معطل رہیں گی۔
ایئرلائن نے متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی بکنگ میں تبدیلی یا مزید معلومات کے لیے اس کی سرکاری ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن کا استعمال کریں۔
عمان ایئر کے مطابق عمان اور دمام کے لیے پروازیں یکم اپریل 2026 سے دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے، کیونکہ حالات میں بہتری آ رہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئرلائن کا باقی نیٹ ورک معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، جبکہ مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت بھی کی گئی ہے۔