تلنگانہ

تلنگانہ:ایم پی ڈی او آفس میں ملازمین ہیلمٹ پہن کر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوئے

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے بیر پور منڈل کے منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفس(ایم پی ڈی او) میں ملازمین ہیلمٹ پہن کر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوئے کیونکہ وہ خستہ حال عمارت میں کام کرتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے بیر پور منڈل کے منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفس(ایم پی ڈی او) میں ملازمین ہیلمٹ پہن کر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوئے کیونکہ وہ خستہ حال عمارت میں کام کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

عمارت سے بعض چھوٹے چھوٹے حصے اکثر گرنے کی وجہ سے ملازمین اپنی جان بچانے کے لیے اس طریقہ کار پر عمل پیرا ہیں۔

ایم پی ڈی او آفس نو تشکیل شدہ بیر پور منڈل میں ایک پرائیویٹ عمارت میں قائم کیا گیا تھا لیکن حکام نے عمارت کی حالت کی نشاندہی نہیں کی جس کی وجہ سے ملازمین کو اسی عمارت میں ایسی صورتحال میں کام کرناپڑرہا ہے۔

ا س عمارت میں گروہالکشمی درخواستوں کے لیے باہر ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔

a3w
a3w