جموں و کشمیر

گورنر منوج سنہا کی منظوری، ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے کابینہ کی قرارداد پر کلیرنس

لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا نے مرکزی زیرانتظام علاقہ کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبہ پر مبنی چیف منسٹر عمرعبداللہ کابینہ کی منظورہ قرارداد کو کلیرنس دے دی۔

سری نگر (پی ٹی آئی) لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا نے مرکزی زیرانتظام علاقہ کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبہ پر مبنی چیف منسٹر عمرعبداللہ کابینہ کی منظورہ قرارداد کو کلیرنس دے دی۔

متعلقہ خبریں
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
کشمیر کی مقامی صنعتوں کا تحفظ کیا جائے گا: راہول گاندھی
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ

عہدیداروں نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ عمر عبداللہ کی صدارت میں جمعرات کے دن کابینی اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور ہوئی تھی کہ ریاستی درجہ اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

تفصیل بتائے بغیر عہدیداروں نے کہا کہ ایل جی نے کابینہ کی منظورہ قرارداد کو کلیرنس دے دی۔ ترجمان نے کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی زخم مندمل کرنے کی شروعات ہوگی۔ کابینہ نے چیف منسٹر کو اختیار دیا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی اور حکومت ِ ہند سے معاملہ اٹھائیں۔

چیف منسٹر عنقریب اس سلسلہ میں وزیراعظم اور مرکزی وزرا سے ملاقات کے لئے نئی دہلی جانے والے ہیں۔ کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ 4 نومبر کو سری نگر میں اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے۔

سیاسی جماعتوں نے جمعرات کے دن کہا کہ قرارداد میں صرف ریاستی درجہ کی بحالی کی بات کرنا اور دفعہ 370 کا کوئی ذکر نہ کرنا ہتھیار ڈالنے کے سوا کچھ بھی نہیں اور یہ برسراقتدار جماعت نیشنل کانفرنس کے موقف سے انحراف ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں بشمول پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی‘ پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی نے نیشنل کانفرنس کو اس کا انتخابی وعدہ یاد دلایا۔

Photo Source: @RenuBala20111