آندھراپردیش

چندرابابو کی گرفتاری کیخلاف تلگودیشم لیڈروں کی زنجیری بھوک ہڑتال جاری

پارٹی کے کارکنوں نے ان کی رہائی کیلئے پوجا بھی کی۔تلگودیشم، سی پی آئی اور جناسیناپارٹی کے لیڈروں نے اس معاملہ پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی مخاصمت کی سیاست کررہے ہیں۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں تلگودیشم پارٹی کے قومی صدرو آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی گرفتاری کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے ان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کی زنجیری بھوک ہڑتال ریاست کے مختلف مقامات پر جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
بھوک ہڑتال کیلئے شرمیلا کو ہائی کورٹ کی مشروط اجازت
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
ٹی ڈی پی نے چندرا بابو کی گرفتاری پر مودی سے مداخلت کی درخواست کی
اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسکام کیس، چندرابابوکونوٹس
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم

پارٹی کے کارکنوں نے ان کی رہائی کیلئے پوجا بھی کی۔تلگودیشم، سی پی آئی اور جناسیناپارٹی کے لیڈروں نے اس معاملہ پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی مخاصمت کی سیاست کررہے ہیں۔

ساتھ ہی چندرابابو کی گرفتاری کے خلاف بنگالورو میں بھی احتجاج کیاگیا۔بنگالورومیں تلگوتنظیموں کے احتجاج کی حمایت شہر کی عوامی تنظیموں نے کی۔