جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں سڑک حادثہ،دوافراد ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر حضورآباد ٹاون میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر حضورآباد ٹاون میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

یہ حادثہ بدھ کی صبح حضورآباد ٹاون کی سیداپورروڈ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، سڑک پر جھاڑولگانے والی دوخواتین سے ٹکراگئی۔

ان کی شناخت سینی ٹیشن ورکرس این سمکا اور آرراجیشور ی کے طورپر کی گئی ہے۔یہ کار، حضورآباد ٹاون سے کریم نگر کی سمت جارہی تھی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ حضورآباد ٹاون کی رہنے والی 55سالہ سمکاموقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

اس حادثہ میں شدید زخمی راجیشوری کو علاج کے لئے حضورآباد کے ایریا اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کاعلاج کیاجارہا ہے۔

یہ دونوں حضورآباد بلدیہ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمت کرتی تھیں۔

دوسرے حادثہ میں ایک نامعلوم شخص ڈی سی ایم وین کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔

یہ حادثہ حضورآباد۔کریم نگر روڈ پر ایس آرایس پی کنال کے قریب پیش آیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ذریعہ
یواین آئی