شمالی بھارت

مختار انصاری کے انتقال  پر ایس پی ۔ بی ایس پی غمزدہ، مایاوتی نے جانچ کا مطالبہ کردیا

مایاوتی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا، ’’مختار انصاری کی جیل میں موت کو لے کر ان کے خاندان کی طرف سے لگائے گئے مسلسل اندیشوں اور سنگین الزامات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ضرورت ہے، تاکہ ان کی موت کے اصل حقائق سامنے آسکیں۔

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے مافیا ڈان اور سابق ایم ایل اے مختار انصاری کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ بی ایس پی صدر مایاوتی نے مختار کی موت کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس سے مفاہمت، بات چیت کو مایاوتی کی منظوری
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
اداکارہ و سابق ایم ایل اے جیہ سدھا بی جے پی میں شامل
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
عباس انصاری والدکی فاتحہ میں شرکت کے خواہاں

 مایاوتی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا، ’’مختار انصاری کی جیل میں موت کو لے کر ان کے خاندان کی طرف سے لگائے گئے مسلسل اندیشوں اور سنگین الزامات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ضرورت ہے، تاکہ ان کی موت کے اصل حقائق سامنے آسکیں۔ ایسے میں ان کے گھر والوں کا غمزدہ ہونا فطری ہے۔ قدرت انہیں یہ دکھ برداشت کرنے کی ہمت دے‘‘۔

ایس پی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ جاری کیا اور مختار کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’سابق ایم ایل اے مسٹرمختار انصاری جی کی موت، افسوسناک۔ خدا ان کی روح کو سکون عطاکرے۔ سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔ عاجزانہ خراج عقیدت۔”

اگرچہ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی ذاتی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن ان کی پارٹی کے لیڈر آئی پی سنگھ نے سلسلہ وار پوسٹس کے ذریعے اسے بی جے پی حکومت کی سازش قرار دیتے ہوئے جیل میں بند سیاست دانوں کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ باندہ ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند مختار انصاری کو جمعرات کی رات تشویشناک حالت میں رانی درگاوتی میڈیکل کالج لایا گیا تھا، جہاں دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ نے مختار کی موت کو بالواسطہ طور پر جیل انتظامیہ کی سازش قرار دیا ہے۔

a3w
a3w