بی جے پی قائدین کے اعتراض پر مسلم شاعرہ شبینہ ادیب مشاعرہ میں شرکت نہیں کرسکیں
سابق وزیر اور جنرل سکریٹری راشٹریہ لوک دل معراج الدین احمد نے جو ایونٹ کی انتظامی کمیٹی کے صدر ہیں، کہا ہے کہ ایک ساز ش کے تحت شبینہ ادیب کا پرانا ویڈیو سرکولیٹ کیا گیا۔ انہیں مشاعرہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے روک دیا گیا، جو بڑی خراب بات ہے۔

میرٹھ(یو پی): ایک آر ایل ڈی قائد نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے بعض قائدین کے اعتراض پر شاعرہ شبینہ ادیب میرٹھ میں ایک مشاعرہ میں شرکت نہیں کرسکیں۔ انہیں ہفتہ کے دن نوچندی میلہ میں سالانہ کل ہند مشاعرہ میں اپنا کلام سنانا تھا۔
سابق وزیر اور جنرل سکریٹری راشٹریہ لوک دل معراج الدین احمد نے جو ایونٹ کی انتظامی کمیٹی کے صدر ہیں، کہا ہے کہ ایک ساز ش کے تحت شبینہ ادیب کا پرانا ویڈیو سرکولیٹ کیا گیا۔ انہیں مشاعرہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے روک دیا گیا، جو بڑی خراب بات ہے۔
بعد ازاں شبینہ ادیب بھی مان گئیں اور انہوں نے ناسازی طبیعت کے حوالہ سے مشاعرہ میں شرکت نہیں کی۔ بی جے پی کے سٹی صدر سریش جین نے میڈیا سے کہا کہ ہم نے فرقہ وارانہ کشیدگی کے ڈر سے شاعرہ کی شرکت پر اعتراض جتایا۔
شبینہ ادیب ایسی نظمیں پڑھتی ہیں، جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ٹھیک نہیں ہیں، اس سے کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔ ہمیں جب یہ بات معلوم ہوئی تو ہم نے انتظامیہ سے کہا کہ انہیں یہاں مدعو نہ کیا جائے۔
معراج الدین احمد نے کہا کہ بی جے پی قائدین کو جس نظم پر اعتراض ہے، وہ 20 سال قبل پڑھی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مشاعرہ میں جن شعرأ کو مدعو نہیں کیا گیا اُن لوگوں کا شبینہ ادیب کو ایونٹ میں حصہ لینے سے روکنے میں بڑا ہاتھ ہے۔