تلنگانہ
بی آرایس لیڈروں کے مکانات پر دوسرے دن بھی آئی ٹی کے عہدیداروں کے چھاپے
تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے لیڈروں کے مکانات پر دوسرے دن بھی آئی ٹی کے عہدیداروں نے چھاپے مارے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے لیڈروں کے مکانات پر دوسرے دن بھی آئی ٹی کے عہدیداروں نے چھاپے مارے۔
رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر، رکن اسمبلی ایم جناردھن ریڈی،پی شیکھرریڈی کے مکانات کی آئی ٹی کے عہدیداروں کی ٹیموں کی جانب سے تلاشی لی گئی۔
رئیل اسٹیٹ کاروبار کی رقمی معاملات کے پیش نظر یہ چھاپے دوسرے دن بھی مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز شیکھرریڈی کی بیوی ونیتا کو بینک لے جاکر آئی ٹی کے عہدیداروں نے ان کے لاکرس کو کھلوایا تھا۔
سی آرپی ایف کے بندوبست کے دوران یہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مکانات کے ساتھ ساتھ دفاتر کی بھی بڑے پیمانہ پر تلاشی لی جارہی ہے۔