حیدرآباد
حیدرآباد میٹرو ٹرینوں میں مسافرین کی تعداد میں اضافہ
مسافرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس روٹ پر میٹرو خدمات کاآغاز صبح 5.30بجے کردیاگیا۔مسافرین کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر میٹرو کی ٹرپس میں اضافہ کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ٹرینوں میں مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ عام انتخابات میں ووٹ کے حق کے استعمال کے بعد حیدرآباد میں مقیم آندھرائی افراد کی بڑی تعداد اپنے آبائی مقامات سے واپس ہوگئی ہے جس کے پیش نظر میٹرو ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
بالخصوص ایل بی نگر سے میاں پورجانے والی میٹرو مسافرین سے کھچاکھچ بھری ہوئی ہے۔عموما ہر دن میٹرو خدمات کاآغاز 6بجے صبح ہوتا ہے ۔
تاہم مسافرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس روٹ پر میٹرو خدمات کاآغاز صبح 5.30بجے کردیاگیا۔مسافرین کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر میٹرو کی ٹرپس میں اضافہ کی بھی توقع کی جارہی ہے۔