مہاراشٹرا
دوسرے دن بھی اورنگ آباد میں گروہی تصادم
اورنگ آباد کے کیراڈ پورہ میں بڑے پیمانے جھڑپوں، آتشزنی اور سنگباری کے بعد جمعہ کو ضلع کے اہیری موضع میں دو گروپس آپس میں متصادم ہوگئے اور ایک دوسرے پر سنگباری کی۔

اورنگ آباد: اورنگ آباد کے کیراڈ پورہ میں بڑے پیمانے جھڑپوں، آتشزنی اور سنگباری کے بعد جمعہ کو ضلع کے اہیری موضع میں دو گروپس آپس میں متصادم ہوگئے اور ایک دوسرے پر سنگباری کی۔
امن و امان کی برقراری کے لیے سی آر پی ایف ٹیم سمیت پولیس فورس کی بڑی تعداد اہیری روانہ کی گئی اور حالات اب قابو میں بتائے جاتے ہیں۔ اعلیٰ عہدیداروں اور سیاسی قائدین کی کسی بھی ممکنہ فسادی پر نظر ہے۔
واضح رہے کہ چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب تاریخی اورنگ آباد جھڑپوں سے دہل گیا جس میں ایک شخص کی موت اور 15 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں 20پولیس اور خانگی گاڑیوں کو نذر آتش کردیاگیا۔
رام نومی تہوار کے موقع پر اور جاریہ ماہ رمضان کے دوران شہر کو دہلادینے فسادات کے لیے کم از کم 7 افراد کو گرفتار اور 400سے زائد معلوم یا نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔