سومیش کمار کی وی آر ایس کی درخواست منظور
سومیش کمار کو دسمبر2023 تک سرویس میں رہنے کا موقع ہے۔ دوسری طرف ترمیم کردہ قوانین کے مطابق آئی اے ایس آفیسر کے رضا کارانہ طور پر سبکدوشی کی درخواست کو مرکزکی رضا مندی حاصل کئے بغیر ریاست کو منظوری دینے کا اختیا ردیا گیا ہے۔
حیدرآباد: سابق چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ و سینئر آئی اے ایس آفیسر سومیش کمار نے رضا کارانہ طور پر سبکدوشی اختیار کرلی۔ اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سومیش کمار کے رضا کارانہ طور پر سبکدوشی اختیا ر کرنے کے فیصلہ کو منظوری دے دی ہے۔
بہت جلد اس ضمن میں سرکاری احکامات جاری کئے جانے کی توقع ہے۔ سومیش کمار آندھرا پردیش کیڈر کے آئی اے ایس عہدیدار ہیں اور ریاست تلنگانہ کے چیف سکریرٹی کے فرائض بھی انجام دئیے تھےCAT کے احکامات کی وصولی کے بعد بھی وہ تلنگانہ میں اپنی خدمات کو جاری رکھے ہوئے تھے تاہم عدالت نے ان کو آندھرا پردیش جانے اور حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔
آندھرا پردیش میں رپورٹ کرنے کے بعد انہیں کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی۔ اس دوران سومیش کمار نے چیف سکریٹری آندھرا پردیش کے ایس جواہر ریڈی کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے رضا کارانہ طور پر سبکدوشی اختیار کرنے کی درخواست کی۔
سومیش کمار کو دسمبر2023 تک سرویس میں رہنے کا موقع ہے۔ دوسری طرف ترمیم کردہ قوانین کے مطابق آئی اے ایس آفیسر کے رضا کارانہ طور پر سبکدوشی کی درخواست کو مرکزکی رضا مندی حاصل کئے بغیر ریاست کو منظوری دینے کا اختیا ردیا گیا ہے۔
قوی امکان ہے کہ سومیش کمار کے رضا کارانہ سبکدوشی اختیار کرنے کے فیصلہ کو منظوری دیتے ہوء آئندہ دو تین دنوں میں احکامات جاری کردئیے جائیں گے۔ وضح رہے کہ 1989 بیاچ سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس آفیسر سومیش کمار نے متحدہ آندھرا پردیش میں کئی عہدوں پر ذمہ داری ادا کی تھی۔
تشکیل تلنگانہ کے وقت وہ جی ایچ ایم سی کے کمشنر تھے اور بعد میں 31 دسمبر2019 کو ریاست کے چیف سکریٹری بنائے گئے۔ اب تک وہ تلنگانہ کے طویل ترین مدت تک چیف سکریٹری بنے رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
اگر عدالتیں فیصلہ نہ آتا وہ وظیفہ حسن خدمت تک چیف سکریٹری تلنگانہ برقرار رہتے۔ دوسری طرف قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ کہ تلنگانہ میں سومیش کمار کو اہم ذمہ داری تفویض کی جائے گی۔ سومیش کمار کا شمار کے سیآر کے انتہائی بااعتماد عہدیداروں مں ی کیا جاتا ہے۔