حیدرآباد

حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر ماسک کے استعمال میں اضافہ

کوویڈ کی نئی شکل کے معاملات میں ملک میں اضافہ کے بعد شہرحیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر ماسک کے استعمال میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: کوویڈ کی نئی شکل کے معاملات میں ملک میں اضافہ کے بعد شہرحیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر ماسک کے استعمال میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

محکمہ صحت کے حکام اورماہرین نے اس وبا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر لازمی طورپر ماسک کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ماہرین نے دل، گردوں، کینسر، ذیابیطس اورڈائلاسس سے متاثرہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پُرہجوم مقامات سے گریز کریں۔

نئی کوویڈ کی شکل کی ہلکی علامات بھی ضعیف افراد اور کم قوت مدافعت والوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔حکام نے زوردیتے ہوئے کہاکہ احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ اس وبا سے بچاجاسکے۔

تلنگانہ کے دارالحکومت میں موجودہ طورپر کوویڈ کے متاثرین کے اسپتالوں میں داخل افراد میں ہلکی علامات پائی جارہی ہیں۔

ماہرین نے فوری طورپر ماسک کے استعمال پر زوردیتے ہوئے غیرمحفوظ آبادی کیلئے تشویش کااظہار کیا ہے۔صحت کے ماہرین نے ساتھ ہی ہجوم میں احتیاط اختیار کرنے پر زوردیا ہے تاکہ کوویڈ کے شدید عواقب سے بچاجاسکے۔