حیدرآباد

آئی ایس سدن قتل کا معمہ حل، 8 افراد بشمول کم عمر لڑکا گرفتار

آئی ایس سدن پولیس نے عمر طارق علی قادری کے قتل کے الزام میں 8 افراد بشمول کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4 چاقو، 3 موٹر سیکلیں، 4 موبائل فونس کے علاوہ مقتول کا فون بھی برآمد کرلیا گیا۔

حیدرآباد: آئی ایس سدن پولیس نے عمر طارق علی قادری کے قتل کے الزام میں 8 افراد بشمول کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4 چاقو، 3 موٹر سیکلیں، 4 موبائل فونس کے علاوہ مقتول کا فون بھی برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

ساؤتھ ایسٹ ڈپٹی کمشنر پولیس منوہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عیدی بازار، رام چندرا نگر کے 39 سالہ محمد طارق علی قادری پیشہ رئیل اسٹیٹ کو رات 3 بجے کے آس پاس 19 دسمبر کو 8 رکنی ٹولی نے چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا۔

قتل کی وجہ ایک لاکھ روپئے معمول کا مطالبہ مقتول کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ماہ اکتوبر میں چمپا پیٹ کے بار میں جھگڑا ہوجانے پر حملہ آور چھوٹو سے مقتول نے سٹلمنٹ کے لیے 2 لاکھ روپئے بھی لیے تھے۔

قتل کی وجہ دونوں بھی ہوسکتی ہے۔ چھوٹو، پی ڈی ایس (رائس) کا کاروبار کرتا ہے۔ پولیس نے قتل کے سلسلہ میں جن 8 افراد کو گرفتار کیا ہے، ان کے نام محمد مظہر عرف چھوٹو، شیخ مزمل، کلیم خان، محمد افروز صدیقی، خالد عثمان انصاری، محمد عامر، عبد ال عامر اور ایک کم عمر ملزم شامل ہے، جو ضیا گوڑہ میں مقیم تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے کہا کہ کم عمر منا گوڑہ سے گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ مقتول عبداللہ پور مٹ میں عقیل کے قتل اور دیگر میں بھی ملوث ہے۔

a3w
a3w