دہلی

ایک ملک، ایک الیکشن کمیٹی رپورٹ کابینہ میں رکھنے کی تیاری

مرکزی وزارت ِ قانون ایک ملک‘ایک الیکشن کمیٹی کی رپورٹ مرکزی کابینہ کے سامنے رکھنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزارت ِ قانون ایک ملک‘ایک الیکشن کمیٹی کی رپورٹ مرکزی کابینہ کے سامنے رکھنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

ذرائع نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ وزارت ِ قانون کے 100 روزہ ایجنڈہ کے تحت جلد سے جلد کابینہ میں رکھی جائے گی۔

لوک سبھا الیکشن سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں سے کہا تھا کہ

وہ اگلی حکومت کے لئے 100 دن کا ایجنڈہ تیار کرے۔ کمیٹی نے ملک میں بہ یک وقت انتخابات کے ساتھ ساتھ یکساں فہرست ِ رائے دہندگان اور ووٹر آئی ڈی کارڈس تیار کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔

a3w
a3w