تلنگانہ

تلنگانہ میں ایک کروڑپودے لگانے کا پروگرام سرگرمی سے جاری

سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیلئے تلنگانہ کے ہریتا ہارم پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر ایک کروڑ پودے لگانے کا پروگرام ریاست بھر میں سرگرمی سے جاری ہے۔

حیدرآباد: سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیلئے تلنگانہ کے ہریتا ہارم پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر ایک کروڑ پودے لگانے کا پروگرام ریاست بھر میں سرگرمی سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر

اس موقع پر بیشتروزراء اندراکرن ریڈی، سبیتا اندرا ریڈی، مہیندر ریڈی، راجیہ سبھا کے ارکان جی سنتوش کمار اور چیوڑلہ کے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی نے پودے لگائے۔

فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے رنگاریڈی ضلع کے چلکور فاریسٹ بلاک کے اندر منچیریو میں 7 کروڑ 38 لاکھ روپے کی لاگت سے 256 ایکڑ کے رقبے میں یہ پارک تیار کیا ہے۔

کئی عوامی نمائندے، فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین پرتاپ ریڈی، چیف سکریٹری شانتی کماری اور کئی سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر ہریش راؤ نے سدی پیٹ ضلع میں رنگانائیک ساگر پراجکٹ میں پودا لگایا۔ ایم ایل اے پدمادیویندرریڈی نے میدک ضلع میں پودا لگایا۔ حکام نے ضلع بھر میں 1.41 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا ہے۔

ہریتاہارم پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، وزیر دیاکر راؤ نے جنگاوں ضلع کے پالکورتی میں پودا لگایا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دیاکر راؤ نے اس پروگرام کو بہترین قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ موسمیاتی توازن کیلئے یہ پروگرام منعقد کیاگیا۔ اس پروگرام کی وجہ سے ریاست میں سرسبزی میں 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔