جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ ممبر سازی جائزہ اجلاس منعقد
اجلاس میں ضلع نلگنڈہ میں جاری ممبر سازی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یونٹوں کے قیام کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ طے پایا کہ پانچ اگست تک ضلع کے تمام منڈلوں اور تحصیلوں میں انتخابات مکمل کر لیے جائیں گے۔

نلگنڈہ: جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ ممبر سازی جائزہ اجلاس بمقام ایوان عزیز دارالعلوم نلگنڈہ زیر صدارت مولانا سید احسان الدین قاسمی رشادی دامت برکاتہم (نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ و صدر ضلع نلگنڈہ) منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ریاستی جنرل سیکرٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔
اجلاس کا آغاز مولانا قاری خواجہ افتخار احمد صاحب کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جبکہ نعت شریف کا نذرانہ حافظ قاری ادریس صاحب مریال گوڑہ نے پیش کیا۔
اجلاس میں ضلع نلگنڈہ میں جاری ممبر سازی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یونٹوں کے قیام کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ طے پایا کہ پانچ اگست تک ضلع کے تمام منڈلوں اور تحصیلوں میں انتخابات مکمل کر لیے جائیں گے۔
حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنے خطاب میں انتخابات کے طریقۂ کار اور تنظیمی استحکام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ کے اکابرین نے ملک و ملت کی جو خدمات انجام دی ہیں، وہ تاریخ میں اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے ممبر سازی مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنظیمی ربط ہی ملت کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔
اجلاس میں تمام منڈل یونٹوں کے صدور و سیکرٹریز کے علاوہ مختلف علما و معزز اراکین شریک ہوئے، جن میں مولانا اسماعیل شریف، مولانا عبدالرحمن، مولانا زبیر، مولانا مخدوم، مولانا اکبر خان، مولانا ولی اللہ، حافظ ادریس، مفتی عبدالمعید ریاض، مولانا عطا، مولانا جاوید، مفتی صہیب، مفتی عمر عقیل، مفتی زبیر، مولانا صبور، حافظ حبیب، حافظ علیم، حافظ ارشد، حافظ نواز شریف، حافظ عتیق الرحمن بیگ، حافظ شمش الدین، حافظ مشتاق، مولانا شاہد، مولانا اسماعیل، مولانا عبد الحمید، مولانا یاسر حسین، حافظ عبدالمتین، مولانا عبدالرشید، مولانا اشرف علی، مولانا رضوان اور مولانا جاوید صاحبان شامل تھے۔
اجلاس کا اختتام مولانا سید احسان الدین قاسمی رشادی کی دعا پر ہوا۔