کرناٹک

جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار

دہلی پولیس کے بے نقاب کردہ جعلی پاسپورٹ ویزا ریاکٹ کے سلسلے میں بنگلورو میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

نئی دہلی: دہلی پولیس کے بے نقاب کردہ جعلی پاسپورٹ ویزا ریاکٹ کے سلسلے میں بنگلورو میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
فرضی ہوائی ٹکٹ کا استعمال، ایرپورٹ پر خاتون گرفتار
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
جعلی پاسپورٹ اور دستاویزات کیس، 12ٹراویل ایجنٹس گرفتار
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت

پولیس کے مطابق صادق اللہ بیگ نامی شخص کو جمعرات کو دبئی سے آمد کے بعد بنگلورو ایرپورٹ پر تحویل میں لیا گیا۔ گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس (آئی جی آئی) اُوشا رنگنانی نے کہا کہ پنجاب کے لدھیانہ میں جعلی ویزا کیس میں بیگ کا نام سامنے آنے کے بعد اس کے خلاف لک آؤٹ سرکولر جاری کیا گیا تھا۔

اس کے ہندوستا ن پہنچتے ہی بنگلورو ایرپورٹ کے عملہ نے سیکورٹی اہلکاروں کو چوکس کردیا جس کے بعد اسے تحویل لے کر دہلی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

جعلی ویزا کیس کا حوالہ دیتے ہوئے رنگنانی نے کہا کہ چند ماہ قبل لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے ہرویندر سنگھ دھنوا نامی مسافر‘ مسکان عرف منپریت کور نامی ایجنٹ کے فراہم کردہ جعلی کینیڈین ویزا پر سفر کرتا پایا گیا۔

پولیس نے من پریت کو گرفتار کیا جس نے انکشاف کیا کہ اس نے ایک اور ایجنٹ بنگلورو کے صادق اللہ بیگ کو 5لاکھ روپئے ادا کیے تھے۔ کئی پولیس دھاوؤں کے باوجود بیگ کا پتا نہیں چلا چنانچہ اس کے خلاف لُک آؤٹ سرکولر جاری کیا گیا۔

ایک اور عہدیدار نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران بیگ نے انکشاف کیا کہ جعلی ویزا کا اسٹیکر اسے دبئی کے کے ایجنٹ نے فراہم کیا تھا۔ بیگ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اور اس کے مددگاروں نے آسانی سے دولت کمانے کے لیے لوگوں کو دھوکہ دیا۔

پوچھ تاچھ کے دوران اس شخص کا بینک کھاتہ منجمد کردیا گیا۔ اس میں 1.5لاکھ روپئے تھے اور بیگ نے تفتیش کاروں کو باتیا کہ اس نے مابقی رقم اپنے رشتہ داروں کو منتقل کردی۔

a3w
a3w