قومی

انتہاپسند تنظیم جے ایم بی سے روابط، آسام میں ایک شخص گرفتار (ویڈیو)

چیف منسٹر آسام ہیمنت بشوا شرما نے کہا ہے کہ ضلع دھوبری کے کئی ساکنین کے فون نمبرس مبینہ طورپر بنیاد پرست تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش(جے ایم بی) کو بھیجنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گوہاٹی (پی ٹی آئی) چیف منسٹر آسام ہیمنت بشوا شرما نے کہا ہے کہ ضلع دھوبری کے کئی ساکنین کے فون نمبرس مبینہ طورپر بنیاد پرست تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش(جے ایم بی) کو بھیجنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مذکورہ تنظیم ریاست میں گڑبڑ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ گرفتار شدہ شخص جو ہندو ستانی شہری ہے‘ اصل درمیان شخص تھا جس نے جے ایم بی کو فون نمبرات فراہم کئے تھے۔

دہشت گرد تنظیم کے ارکان ان افراد کو فون کرتے تھے تاکہ انہیں انتہاپسند بنایا جاسکے۔ چیف منسٹر نے پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔

گرفتار شخص علی حسین بے پاری کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ ضمانت پر رہا ہوگیا تھا۔ پولیس تحقیقات کے آخری مرحلہ میں ہے اور مزید تفصیلات جلد منظرعام پر لائی جائیں گی۔