حیدرآباد

بے قابو آر ٹی سی بس حادثہ کا شکار،15 مسافرین زخمی

مسافرین نے بس کے سائڈ ونڈوز کو توڑ کر باہر آگئے زخمی مسافرین کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مسافرین نے تیز رفتار اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کو حادثہ کا سبب بتایا ہے۔ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

حیدرآباد: شہر کے مضافاتی علاقہ راجندر نگر منڈل (ضلع رنگاریڈی) میں ہفتہ کے روز15 مسافرین اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی کی بس جس میں یہ افراد سوار تھے۔ بے قابو ہوگئی اور سڑک سے متصل جھاڑیوں میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔ یہ حادثہ حیدر شاہ کوٹہ میں پیش آیا۔

 پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت بس میں 45 مسافرین تھے۔ مسافرین نے بس کے سائڈ ونڈوز کو توڑ کر باہر آگئے زخمی مسافرین کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مسافرین نے تیز رفتار اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کو حادثہ کا سبب بتایا ہے۔ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔