مہاراشٹرا
درخت کی کٹوائی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ
مہاراشٹرا کے لاتور شہر کے بلدی ادارے نے ایک شخص کے خلاف کیس درج کیاہے اور اس پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ جس نے مبینہ طور پر ایک درخت کو کاٹ دیاتھا۔
لاتور: مہاراشٹرا کے لاتور شہر کے بلدی ادارے نے ایک شخص کے خلاف کیس درج کیاہے اور اس پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ جس نے مبینہ طور پر ایک درخت کو کاٹ دیاتھا۔
ایک عہدیدار نے اتوار کو یہ بات بتائی۔ وارڈ نمبر 15 کا رہنے والے ایک شخص نے 40 فٹ طویل درخت کی کٹوائی اتوار کو کی جس کی وجہ سے ایک دوسرا درخت بھی گرپڑا جب بلدیہ کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے مداخلت کی۔
لاتور میونسپل کارپوریشن نے اس شخص کو ایک نوٹس جاری کی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
اور پولیس میں شکایت بھی درج کی جس کی بنیاد پر اس شخص کے خلاف ایک کیس درج بھی کرلیاگیا ہے۔ عہدیدار نے یہ بات بتائی۔