تلنگانہ

مندر میں درشن سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک اور دیگر پانچ شدید زخمی

تمام متاثرین کورٹلہ منڈل کے ایلاپور گاؤں کے رہنے والے تھے اورمندرمیں درشن کرنے کے بعد اپنے گاؤں واپس آ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر جگتیال سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں رونما سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر پانچ شدید زخمی ہو گئے ۔یہ حادثہ
منگل کی صبح ضلع کے کورٹلہ منڈل کے ایلاپور کے مضافات میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ: اسکول وین کی زد میں آکر کمسن لڑکی جاں بحق
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


مقامی افراد نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان افراد کو لے جانے والی کارچلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ایک بجلی سب اسٹیشن کے قریب سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کا ڈرائیورجس کی شناخت گڈی پلی نریش (36) ، کے طورپر کی گیی ہے، موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ زخمیوں میں ایک جوڑا، بی سرینواس اوراس کی بیوی سجاتا کے علاوہ دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔


تمام متاثرین کورٹلہ منڈل کے ایلاپور گاؤں کے رہنے والے تھے اورمندرمیں درشن کرنے کے بعد اپنے گاؤں واپس آ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر جگتیال سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جایزہ لیااوراس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس اس حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔