شمال مشرق

میگھالیہ میں مابعد انتخابات تشدد ایک شخص ہلاک

میگھالیہ میں مابعدانتخابات تشدد پھوٹ پڑاہے۔ ریاست کے میرانگ علاقہ میں کم ازکم ایک شخص ہلاک ہواہے۔

شیلانگ: میگھالیہ میں مابعدانتخابات تشدد پھوٹ پڑاہے۔ ریاست کے میرانگ علاقہ میں کم ازکم ایک شخص ہلاک ہواہے۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت
ہجوم کے زد و کوب سے 36 سالہ شخص کی موت، 8 افراد گرفتار
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا

پولیس ذرائع کے مطابق انتخابی نتائج پر ناراض احتجاجی مظاہرین نے جمعرات کی شب تشدد برپا کردیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرکے آفس کے احاطہ میں واقع ایک گنتی مرکزپرسنگباری کی اورمیرانگ حلقہ میں ایک کارکوآگ لگادی جہاں موجودہ رکن اسمبلی و یوڈی پی لیڈر متباہ لنگڈو کے مقابلہ میں امیدوارباتس کھیم رنتا تیانگ کو صرف155ووٹوں سے شکست اٹھانی پڑی تھی۔

تشدد کے نتیجہ میں جھڑپیں شروع ہوگئیں اورایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مہلوک کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اسی دوران ایک نیوز چینل کی جانب سے انتخابی نتائج کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے شہلا حلقہ میں بھی مابعد انتخابات تشدد کی اطلاع ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض ہجوموں کو ایک فائرانجن پرسنگباری کرتے دیکھاگیا۔مشرقی کاسی ہلزکے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رگھویندر کمارنے بتایاکہ ایک میڈیاادارہ نے ایک ایک اسمبلی نشست پر ایک مخصوص سیاسی جماعت کی کامیابی کے بارے میں غلط رپورٹنگ کی تھی لیکن یہ سیٹ دراصل دوسری پارٹی نے جیتی تھی۔