مہاراشٹرا

آن لائن دھوکہ دہی،ایک شخص کے بینک اکاونٹ سے 80 ہزار روپے نکال لئے گئے

مشتبہ شخص نے خودکو الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کارپوریشن کا ملازم بتاتے ہوئے ستیش کو ایک لنک بھیج کر تمام معلومات فراہم کرنے کو کہا۔

ناسک: مہاراشٹر کے ناسک سٹی پولیس نے جمعہ کو ایک آن لائن دھوکہ دہی کے معاملے میں کوتھیگلی علاقے کے ایک رہائشی کے بینک اکاؤنٹ سے 80 ہزار روپے نکالنے کےالزام میں نامعلوم شخص کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کی ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

پولیس کے مطابق شکایت کنندہ ستیش اکالہارے کو ایک نامعلوم موبائل نمبر سے کال موصول ہوئی اور اس سے پوچھا گیا کہ کیا اس نے بل ادا کیا ہے۔ مشتبہ شخص نے خودکو الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کارپوریشن کا ملازم بتاتے ہوئے ستیش کو ایک لنک بھیج کر تمام معلومات فراہم کرنے کو کہا۔

جیسے ہی ستیش نے لنک کو کھولا اور اس میں تمام معلومات بھریں، اس کے بینک اکاؤنٹ سے 80 ہزار روپے کی رقم آن لائن نکال لی گئی۔ فی الحال بھدرکالی پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔