دہلی

آن لائن پاسپورٹ پورٹل 5 دن بند رہے گا: حکومت

پاسپورٹ درخواستوں کے لئے آن لائن پورٹل مینٹیننس کام کے لئے آئندہ 5 دن تک بند رہے گا۔ حکومت نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ اس عرصہ میں کوئی نئے اپوائنٹمنٹ نہیں دیئے جائیں گے۔

نئی دہلی: پاسپورٹ درخواستوں کے لئے آن لائن پورٹل مینٹیننس کام کے لئے آئندہ 5 دن تک بند رہے گا۔ حکومت نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ اس عرصہ میں کوئی نئے اپوائنٹمنٹ نہیں دیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
اقامتی تعلیمی اداروں کے پرنسپالس کے تقررات
آنگن واڑی جائیدادوں پر تقررات کا تیقن
ای ڈی میں بھی الیکشن کمیشن کے طرز پرتقررات کئے جائیں:کانگریس
گروپIIکی جائیدادوں پر تقررات، ایک جائیدادکیلئے 700 امیدواروں میں مقابلہ

پہلے دیئے گئے اپوائنٹمنٹس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔جمعہ 30 اگست 2024 کے لئے جن افراد کے اپوائنٹمنٹسپہلے سے طئے ہیں انہیں بھی ری شیڈول کردیا جائے گا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ان افراد کو جلداز جلد نئی تواریخ اور وقت کے بارے میں اطلاع دی جائے گی۔ پاسپورٹ سیوا پورٹل ٹیکنیکل مینٹیننس کے لئے جمعرات 29 اگست کو ہندوستانی وقت کے مطابق رات 20:00 بجے سے 2 ستمبر کی صبح 6:00 بجے تک بند رہے گا

۔ 30 اگست 2024 کے لئے پہلے سے طئے شدہ اپوائنٹمنٹسکو مناسب طورپر ری شیڈول کردیا جائے گا اور درخواست گزاروں کو اطلاع دے دی جائے گی۔ اس عرصہ کے دوران درخواستوں کا عمل‘ اپوائنٹمنٹسکی بکنگس اور دیگر متعلقہ خدمات وقتی طورپر درہم برہم رہیں گی۔

مینٹیننس کی مدت کے دوران عام شہری اور مختلف حکام بشمول وزارت ِ خارجہ‘ ریجنل پاسپورٹ آفس‘ بیورو آف امیگریشن‘ انڈیا سیکوریٹی پریس‘ ڈپارٹمنٹ آف پوسٹس اور پولیس‘سسٹم تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔