پہلگام دہشت گرد حملہ،مذہب کے نام پر معصوموں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے، محمد سراج کا اظہارِ افسوس
اس بزدلانہ کارروائی میں بے گناہ سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے پر شدید ردعمل دیا ہے۔

حیدرآباد: کشمیر کے پہلگام کے قریب واقع بائیسارن وادی میں حالیہ دہشت گرد حملے کے خلاف دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس بزدلانہ کارروائی میں بے گناہ سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے پر شدید ردعمل دیا ہے۔
"پہلگام میں دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والی خوفناک کارروائی کے بارے میں جان کر شدید صدمہ ہوا۔ مذہب کے نام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا اور قتل کرنا ایک شرمناک فعل ہے۔ ایسے ظالمانہ اقدامات کسی بھی اصول یا نظریے کے تحت قابل قبول نہیں ہو سکتے۔ یہ کیسا جنگ ہے جہاں انسانی جانوں کی کوئی قدر باقی نہیں رہی؟ میں پہلگام حملے میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کا درد محسوس کر رہا ہوں، ان کے غم کا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا۔”
کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور نوجوان بیٹر شبمن گل نے بھی اس واقعے پر اظہارِ مذمت کیا۔ شبمن گل نے اپنی پوسٹ میں لکھا:
"پہلگام دہشت گرد حملے کی خبر سن کر دل دہل گیا ہے۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمارے ملک میں ایسی پرتشدد کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔”کرکٹر راہول نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر اور طاقت کی دعا کی۔
"بے حس دہشت گردی کی اس کارروائی نے معصوم جانیں نگل لیں۔ میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دعاگو ہوں۔”
آئندہ ہونے والے سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے میچ میں کھلاڑی بازو پر کالی پٹیاں (Black Ribbons) باندھ کر ان جانوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جو اس المناک حملے میں ہلاک ہوئیں۔