ویڈیو: ایک نیشن، ایک الیکشن تجویز کی مخالفت: اسدالدین اویسی
اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے جمعرات کے روز مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ایک نیشن‘ ایک الیکشن کی تجویز کو منظوری دئیے جانے کی شدید مخالفت کی اور اس اقدام کو وفاقیت کو تباہ کرنے اور جمہوریت سے سمجھوتہ کرنے سے تعبیر کیا۔

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے جمعرات کے روز مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ایک نیشن‘ ایک الیکشن کی تجویز کو منظوری دئیے جانے کی شدید مخالفت کی اور اس اقدام کو وفاقیت کو تباہ کرنے اور جمہوریت سے سمجھوتہ کرنے سے تعبیر کیا۔
مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ایک نیشن ایک الیکشن (ایک ملک‘ ایک الیکشن) تجویز کو منظوری دئیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے حیدرآباد ایم پی اسدالدین اویسی نے کہا کہ وہ ایک نیشن‘ ایک الیکشن تجویز کی بدستور مخالفت کرتے رہیں گے۔ یہ ایک ایسا حل ہے جس میں مسئلہ کو تلاش کیاجارہا ہے۔
یہ وفاق کو تباہ کردے گا اور جمہوریت کے ساتھ سمجھوتہ کے برابر ہے جبکہ یہ دونوں (وفاقیت اور جمہوریت) آئین کے بنیادی ڈھانچے ہیں۔ سوشل میڈیا پلاٹ فام ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے ملٹی پل الیکشن سے صرف مودی اور امیت شاہ کے سوا کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر کا خیال ہے کہ متواترانتخابات سے جمہوریت کا احستاب بہترہوتا ہے۔ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آج ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔
سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے مرکز کو ملک میں بیک وقت اسمبلیوں اور پارلیمنٹ انتخابات کرانے کی تجویز پیش کی تھی۔ کووند کمیٹی نے مارچ میں مرکز کو رپورٹ پیش کی تھی۔