دہلی

کانگریس کے بغیر اپوزیشن اتحاد ممکن نہیں:جئے رام رمیش

جئے رام رمیش نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد بناتو اس میں کانگریس کا مرکزی رول اداہوگا۔ کانگریس کے بغیر کوئی بھی فرنٹ ممکن نہیں لیکن اس پر بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ پہلے کرناٹک میں اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے۔

نئی دہلی: سینئر کانگریس قائد جئے رام رمیش نے کہا ہے کہ بی جے پی سے ٹکر لینے کانگریس کے بغیر کوئی بھی اپوزیشن اتحاد ممکن نہیں اور 2024 کے لوک سبھا الیکشن کے لئے محاذ بنا تو کانگریس کا اس میں مرکزی رول ہوگا۔ سینئر کانگریس قائد جئے رام رمیش نے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
ریزرویشن کی بالائی حد، مودی اپنا موقف واضح کریں: کانگریس
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

 پی ٹی آئی کو انٹرویو میں انہوں نے تاہم کہا کہ اس پر بات کرنا قبل ازوقت ہوگا کیونکہ کانگریس کی پہلی ترجیح کرناٹک اسمبلی الیکشن اور جاریہ سال ہونے والے دیگر اسمبلی الیکشن ہیں۔

 ممتابنرجی کی ترنمول کانگریس اور اترپردیش کے اکھیلیش یادو کی سماج وادی پارٹی نے کہاتھا کہ دونوں جماعتیں کانگریس اور بی جے پی سے دور رہیں گی۔ انہوں نے 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے قبل دوسری علاقائی جماعتوں سے بات چیت کا اشارہ دیا۔

یہ پوچھنے پر کہ آیا ٹی ایم سی اور سماج وادی پارٹی کے اس اقدام سے اپوزیشن اتحاد کو جھٹکہ لگے گا۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ٹی ایم سی‘سماج وادی پارٹی والنے ملتے رہیں‘تیسرا فرنٹ اور چوتھا فرنٹ بنتا رہے لیکن اپوزیشن میں کانگریس کو شامل کرنا ضروری ہوگا۔

 اپوزیشن اتحاد بناتو اس میں کانگریس کا مرکزی رول اداہوگا۔ کانگریس کے بغیر کوئی بھی فرنٹ ممکن نہیں لیکن اس پر بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ پہلے کرناٹک میں اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے۔

 اس کے بعد تلنگانہ‘ مدھیہ پردیش‘چھتیس گڑھ‘ راجستھان اور میزورم میں اسمبلی الیکشن ہوگا۔ اس سال ہم ریاستی الیکشن میں مصروف ہوں گے۔2024کے الیکشن کی بعد میں سوچیں گے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ کسی بھی اتحاد کیلئے کانگریس کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔