حیدرآباد

مسالخ اور بیف شاپس بند رکھنے کا حکم

جی ایچ ایم سی نے 15 اور 16 اگست کو دونوں شہروں میں مسالخ اور بیف شاپس بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ 15 اگست کو جشن آزادی اور 16 اگست کو جنم اشٹمی کے پیش نظر جی ایچ ایم سی نے اپنے دائرہ حدودمیں تمام مسالخ اور بیف شاپس بند رکھنے کے احکام جاری کئے ہیں۔

حیدرآباد (این ایس ایس) جی ایچ ایم سی نے 15 اور 16 اگست کو دونوں شہروں میں مسالخ اور بیف شاپس بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

15 اگست کو جشن آزادی اور 16 اگست کو جنم اشٹمی کے پیش نظر جی ایچ ایم سی نے اپنے دائرہ حدودمیں تمام مسالخ اور بیف شاپس بند رکھنے کے احکام جاری کئے ہیں۔

ان دو تہواروں کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ احکام جاری کئے گئے۔

کمشنر جی ایچ ایم سی آر وی کرنن نے حیدرآباد اور رچہ کنڈا کمشنرس سے خواہش کی کہ 15 اور 16 ا گست کو مسالخ اور بیف شاپس کو بند کرانے میں بلدی حکام کے ساتھ تعاون کریں۔