آن لائن کھانا منگوانا مہنگا Swiggy نے فیس میں اضافہ کر دیا
رپورٹس کے مطابق یہ نئی فیس منگل سے ایپ پر لاگو ہو گئی ہے۔ کمپنی نے یہ قدم بڑھتی ہوئی لاگت، خاص طور پر ایندھن کی قیمتوں اور آپریشنل اخراجات میں اضافے کے پیش نظر اٹھایا ہے
Swiggy نے اپنی پلیٹ فارم فیس میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد اب ہر آرڈر پر صارفین کو ₹17.58 ادا کرنے ہوں گے۔ اس سے پہلے یہ فیس ₹14.99 تھی، یعنی تقریباً 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ نئی فیس منگل سے ایپ پر لاگو ہو گئی ہے۔ کمپنی نے یہ قدم بڑھتی ہوئی لاگت، خاص طور پر ایندھن کی قیمتوں اور آپریشنل اخراجات میں اضافے کے پیش نظر اٹھایا ہے۔
ہر فوڈ آرڈر اب پہلے سے مہنگا ہو جائے گا
پلیٹ فارم فیس، ڈیلیوری چارج اور جی ایس ٹی کے علاوہ الگ سے لی جاتی ہے مجموعی بل میں واضح اضافہ ہوگا
یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اس کے بڑے حریف Zomato نے بھی حال ہی میں اپنی پلیٹ فارم فیس بڑھائی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوڈ ڈیلیوری سیکٹر میں قیمتوں میں اضافہ ایک عام رجحان بنتا جا رہا ہے۔
چھوٹی سی فیس میں اضافہ بھی کمپنی کو روزانہ لاکھوں روپے کی اضافی آمدنی دے سکتا ہے اس سے کمپنی اپنے نقصانات کم کرنے اور منافع بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے
Swiggy کا یہ فیصلہ صارفین کے لیے آن لائن کھانا منگوانا مزید مہنگا بنا دے گا، جبکہ کمپنی کے لیے مالی استحکام بہتر ہونے کی امید ہے۔