امریکہ و کینیڈا

خوفناک: امریکن ایئرلائنز کے گراؤنڈ ورکر کو طیارے کے انجن نے کھینچ لیا

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی رپورٹس کے مطابق ایئر لائنز کا ایک گراؤنڈ ورکر الاباما میں ایک ہوائی جہاز کے انجن میں میں چلا گیا جبکہ وہ بے خبری میں چالو انجن کے سامنے آگیا تھا۔

نیویارک: مونٹ گومیری ریجنل ہوائی اڈے پر ہفتے کے روز امریکن ایئر لائنز کے ایک گراؤنڈ ورکر کو ایک طیارہ کے چالو انجن نے اپنے اندر کھینچ لیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی رپورٹس کے مطابق ایئر لائنز کا ایک گراؤنڈ ورکر الاباما میں ایک ہوائی جہاز کے انجن میں میں چلا گیا جبکہ وہ بے خبری میں چالو انجن کے سامنے آگیا تھا۔

یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ورکر کو ائیرپورٹ پر کھڑے امریکن ایئرلائنز کے ایک ایمبریئر 170 طیارے کے انجن نے اپنی طرف کھینچ لیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

حادثے کے بعد تحقیقاتی ایجنسی نے تفصیلات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بزنس انسائیڈر نے ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی رپورٹ دو سے تین ہفتوں میں متوقع ہے۔

مونٹ گومیری ریجنل ہوائی اڈے کے بیان کی بنیاد پر امریکن ایئر لائنز کی ذیلی کمپنی پیڈمونٹ ایئرلائنز کے ساتھ کام کرنے والا گراؤنڈ اسٹاف کا رکن ہفتے کی سہ پہر 3 بجے کے قریب بدقسمتی سے حادثے کا شکار ہو گیا۔

بعد میں حادثے کی تصدیق کی گئی اور ہوائی اڈے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ویڈ اے ڈیوس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں ٹیم کے ایک رکن کی المناک موت کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم مہلوک ورکر کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

حادثہ جس طیارہ کے انجن کے ذریعہ ہوا وہ ایمبریئر 170 طیارہ بتایا جاتا ہے۔ ایمبریئر 170 طیارہ کے پروں کے نیچے دو انجن نصب ہوتے ہیں جو جنرل الیکٹرک کمپنی سربراہ کرتی ہے۔