تلنگانہ: کار کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک
لوکیش مدی کنٹہ چوراہے کے قریب نیشنل ہائی وے نمبر 65 پر سڑک عبور کر رہا تھا، جب سداشیو پیٹ کی سمت سے تیز رفتاری سے آ رہی ماروتی ویگن آر گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وہ وہیں موقع پرہلاک ہو گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے سداشیو پیٹ منڈل میں ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ایک ماروتی ویگن آر گاڑی کے لاپرواہ ڈرائیور نے سڑک پار کرنے والے شخص کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔یہ حادثہ سداشیو پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق، مہلوک کی شناخت 30 سالہ لوکیش کے طور پر کی گئی ہے، جو کرناٹک کے بیدرضلع سے تعلق رکھتا ہے اور مقامی طور پر ایک صنعت میں ملازمت کر رہا تھا۔
لوکیش مدی کنٹہ چوراہے کے قریب نیشنل ہائی وے نمبر 65 پر سڑک عبور کر رہا تھا، جب سداشیو پیٹ کی سمت سے تیز رفتاری سے آ رہی ماروتی ویگن آر گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وہ وہیں موقع پرہلاک ہو گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچی، مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے