سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

اجازت کے بغیر کھیت سے پھول گوبھی کاٹنے پر ظالم بیٹے نے ماں کو کھمبے سے باندھ دیا

بیٹے نے ماں سے سوال کیا کہ میری اجازت کے بغیر اُس نے کھیت سے پھول گوبھی کیوں کاٹی۔ بیٹے نے غصہ کے عالم میں ماں کو ایک کمبھے سے باندھ کر مارنا شروع کردیا۔

بھوبنیشور: ایک نوجوان نے اپنی ماں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا۔ ماں اپنے کھیت سے پھول گوبھی کاٹ رہی تھی کہ اُس کے  بیٹے نے اُسے کھمبے سے باندھ دیا۔ یہ خوفناک واقعہ اوڈیشہ کے کیونجھر علاقہ کا بتایاجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

تفصیلات کے مطابق ایک 70 سالہ خاتون جو گھر میں تنہا رہتی ہے۔ اُس کے بیٹے الگ رہتے ہیں۔ ماں چھوٹے بیٹے کھیت گئی وہاں سے پھول گوبھی کاٹ کر گھر لارہی تھی کہ بیٹے نے ماں کو دیکھ لیا۔

بیٹے نے ماں سے سوال کیا کہ میری اجازت کے بغیر اُس نے کھیت سے پھول گوبھی کیوں کاٹی۔ بیٹے نے غصہ کے عالم میں ماں کو ایک کمبھے سے باندھ کر مارنا شروع کردیا۔

ظالم بیٹے نے مقامی لوگوں کو بھی دھمکی دی تھی ۔ تاہم مقامی لوگوں نے خاتون کی جان بچائی اور ہاسپٹل منتقل کیا اور پولیس کو اطلاع دےد ی۔ پولیس نے متاثرہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

a3w
a3w