دہلی

راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر سے شروع ہوا تھا۔ اس دوران کل 13 میٹنگ ہوئیں۔ اس اجلاس میں کل نو بل منظور کیے گئے جن میں 160 ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے 258ویں اجلاس کی کارروائی جمعہ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے وقفہ صفر کے دوران ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 7 دسمبر سے شروع ہوا تھا۔ اس دوران کل 13 میٹنگ ہوئیں۔ اس اجلاس میں کل نو بل منظور کیے گئے جن میں 160 ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔

اجلاس میں وقفہ صفر کی کارروائی ہوئی اور وقفہ صفر کے دوران 106 معاملات اٹھائے گئے۔ آب وہوا میں تبدیلی پر تین گھنٹے کی مختصر بحث بھی ہوئی۔ اجلاس کے دوران ایک گھنٹہ 45 منٹ تک ہنگامہ بھی ہوا۔

دھنکھڑنے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے بطور چیئرمین اس پہلے اجلاس میں بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جمہوریت کے اس مندر میں لاکھوں لوگ آتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی آرزوپوری ہوگی۔انہوں نے ایوان میں اراکین سے صحیح جانکاری دینے پر زور دیا ۔