کھیل

سیمی فائنل سے قبل بی سی سی آئی نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پچ تبدیل کروادی

ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی تمام پچز آئی سی سی کے کیورٹر اینڈی اٹیکشن کی زیر نگرانی تیار کی جاتی ہیں، میگا ایونٹ کیلئے طے شدہ معاہدے کے مطابق ہر اسٹیڈیم میں مختلف پچز پر نمبر لگائے جاتے ہیں تاکہ نئی تیار کردہ پچ پر میچ کھیلا جاسکے۔

ممبئی: آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل سے قبل انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پچ تبدیل کردی۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے آج کھیلے جانے والے سمی فائنل کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت بغیر پچ کو ہی تبدیل کروا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور
ورلڈکپ:شائقین نے لائیو اسٹریمنگ کا ریکارڈ بنادیا
ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض
آئی سی سی رینکنگ: اشون ٹسٹ بولرس کی رینکنگ میں پہلے مقام پر
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار

ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی تمام پچز آئی سی سی کے کیورٹر اینڈی اٹیکشن کی زیر نگرانی تیار کی جاتی ہیں، میگا ایونٹ کیلئے طے شدہ معاہدے کے مطابق ہر اسٹیڈیم میں مختلف پچز پر نمبر لگائے جاتے ہیں تاکہ نئی تیار کردہ پچ پر میچ کھیلا جاسکے۔

وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ 7 نمبر پچ پر میچ شیڈول تھا جس پر پہلے سے کوئی میچ نہیں ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمی فائنل کیلئے مختص پچ استعمال نہیں کی جارہی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارتی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

دوسری جانب ورلڈکپ فائنل کیلئے بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں کہ بھارتی بورڈ نے احمد آباد کی پچ کو بھی بدلنے کی ہدایت کی ہےتاکہ بھارتی ٹیم کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں۔