حیدرآباد

عثمانیہ یونیورسٹی میں احتجاج پر پابندی کے خلاف بند۔کئی اے بی وی پی کارکن زیرحراست

شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں احتجاج پر پابندی کے خلاف اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی جانب سے منائے گئے بند کے پیش نظر معمولی کشیدگی دیکھی گئی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں احتجاج پر پابندی کے خلاف اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی جانب سے منائے گئے بند کے پیش نظر معمولی کشیدگی دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں
جامعہ عثمانیہ کے 84 ویں کونووکیشن میں مولانا مفتی سید احمد غوری نقشبندی کو عربی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

پیر کے روز کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ اے بی وی پی کے طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس میں احتجاج کرتے ہوئیآرٹس کالج کے سامنے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کی کاپیاں نذر آتش کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج پر پابندی کا فیصلہ غیر جمہوری ہے اور وائس چانسلر کے آمرانہ رویہ کی عکاسی کرتا ہے۔

صبح سے ہی عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے کئی اے بی وی پی کے لیڈروں کو احتیاطی طورپر حراست میں لے لیا کیونکہ وہ احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

مظاہرین کو بھی اویوپولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ یہ سرکلر طلبہ کو فنڈس کی کمی، فیکلٹی کی بھرتی، معیاری تعلیم اور ناقص خوراک جیسے مسائل کے خلاف آواز اٹھانے سے روکنے کی سازش ہے۔

اے بی وی پی نے کہا کہ اگریونیورسٹی اس سرکلر کو واپس نہیں لیتی تو وہ ”چلو اسمبلی” احتجاج کیاجائے گا۔