انٹرٹینمنٹ

روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

اس فلم میں اجے دیوگن پہلے کبھی نہ دیکھے گئے اوتار میں نظر آئیں گے اور ان کے لیے ایک خاص لک بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس فلم کی شوٹنگ رواں سال گرمیوں میں شروع ہوگی۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے جا رہی ہے۔ راشا ڈائریکٹرابھیشیک کپور کی آنے والی ایکشن ایڈونچر فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ وہیں اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن بھی اس فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں
نواز الدین صدیقی تلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گے
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا

بتایا جا رہا ہے کہ ابھیشیک کپور نے اس پروجیکٹ میں کام شروع کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں اجے دیوگن بھی اہم کردار میں ہوں گے۔

اس فلم میں اجے دیوگن پہلے کبھی نہ دیکھے گئے اوتار میں نظر آئیں گے اور ان کے لیے ایک خاص لک بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس فلم کی شوٹنگ رواں سال گرمیوں میں شروع ہوگی۔