حیدرآباد

عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے ہاسٹل میں بنیادی سہولیات کی کمی پر شدید احتجاج کیا

احتجاج کرنے والوں میں قانون کے طلباء بھی شامل تھے جنہوں نے یونیورسٹی کالج آف لاء کے قریب مرکزی سڑک پر برتنوں کے ساتھ بیٹھ کر مظاہرہ کیا تاکہ کھانے کے خراب معیار کو اجاگر کیا جا سکے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے ہاسٹل میں بنیادی سہولیات کی کمی پر شدید احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)


طلباء نے ہاسٹل کے میس میں مبینہ طور پر ناقص معیار اور باسی کھانا دیئے جانے کی شکایت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اورانہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی خواہش کی۔


احتجاج کرنے والوں میں قانون کے طلباء بھی شامل تھے جنہوں نے یونیورسٹی کالج آف لاء کے قریب مرکزی سڑک پر برتنوں کے ساتھ بیٹھ کر مظاہرہ کیا تاکہ کھانے کے خراب معیار کو اجاگر کیا جا سکے۔


انہوں نے وائس چانسلر اور چیف وارڈن کے خلاف نعرے لگائے اور ہاسٹل میس میں طویل عرصہ سے زیر التوا مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔


انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ مسلسل جاری ہے کیونکہ گوداوری ہاسٹل میں رہنے والوں نے بھی صرف ایک ماہ قبل ناقص کھانے پر اسی طرح کا احتجاج کیا تھا۔ طلباء اقل ترین ضروریات اور یہاں تک کہ موسم گرما میں تازہ پانی کی عدم دستیابی پر بھی احتجاج کرتے رہے ہیں۔ اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔