آندھراپردیشسوشیل میڈیا

دورنتو اکسپریس کی بوگی سے دھواں نکلنے سے مسافرین میں دہشت

آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب دورنتو اکسپریس کی بوگیوں میں سے ایک بوگی (کوچ) میں اتوار کے روز دھواں نکلنے سے مسافرین میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب دورنتو اکسپریس کی بوگیوں میں سے ایک بوگی (کوچ) میں اتوار کے روز دھواں نکلنے سے مسافرین میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سرایم ویشویشوریا ٹرمنل۔ ہاورا دورنتو اکسپریس کے ایک کوچ میں دھواں اس وقت دیکھا گیا جبکہ یہ ٹرین کپم ریلوے اسٹیشن پر پہنچ رہی تھی۔ ٹرین جیسے ہی اسٹیشن پر رکی تب چند مسافرین، دہشت کے عالم میں ٹرین سے اتر پڑے۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1596813135133884418?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1596813135133884418%7Ctwgr%5Eacef20f28e651af55d135581fbd641dfc74ed79b%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fenglish.sakshi.com%2Fnews%2Fnational%2Fsmoke-billows-duronto-express-andhra-causes-panic-165258

ساؤتھ ویسٹرن ریلوے (ایس ڈبلیو آر) نے وضاحت کی کہ ٹرین میں کوئی آگ نہیں لگی بلکہ برایک بلاک کی رگڑ کی وجہ سے یہ دھواں خارج ہوا ہے۔ دورنتو اکسپریس ٹرین جب کپم اسٹیشن پہنچ رہی تھی تب ٹرین منیجر (گارڈ) نے 12:50بجے کے قریب ایک کوچ سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھا۔

ایس ڈبلیو آر کے بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ ا یس او پی اسٹانڈرڈ کے مطابق ٹرین کو روکدیا گیا۔ عملہ نے ٹرین کو اچھی طرح چیک کیا اور پایا کہ ایک بریک بائنڈنگ ہوئی ہے اور کوچ نمبرSELWSCN193669/S9میں بریک بلاک میں رگڑ سے دھواں نکلا ہے۔

ریلوے عملہ نے فوری فنی خامی کو دور کیا اور ٹرین 1:30 بجے اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگئی۔

a3w
a3w