تلنگانہ

ہمارا کام ہی ہمیں کامیابی دلائے گا: ٹی سرینواس یادو

صنعت نگر کے ایم ایل اے امیدوار، وزیر تلاسانی سرینواس یادو نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 9 سالوں میں شروع کیے گئے ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں سے بی آر ایس پارٹی دوبارہ جیتے گی۔

حیدرآباد: صنعت نگر کے ایم ایل اے امیدوار، وزیر تلاسانی سرینواس یادو نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 9 سالوں میں شروع کیے گئے ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں سے بی آر ایس پارٹی دوبارہ جیتے گی۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
طلباء کو سمر کوچنگ کیمپ سے استفادہ کا مشورہ:ٹی سرینواس
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

انہوں نے کہا کہ بیگم پیٹ ڈیویژن کے دیویڈی، تبیلا اوردیگر علاقوں میں کئی ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل کو حل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل عوام کے درمیان ہیں، ان کے مسائل جانتے ہیں اور ان کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ بیگم پیٹ ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر،پانی کی مؤثر سربراہی  اور پینے کے پانی کے پائپ لائنوں کی تنصیب جیسے ترقیاتی کام بھی کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 6 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک فنکشن ہال تعمیر کیا گیا تاکہ یہاں رہنے والے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

اسی طرح یہ بھی بتایا کہ بارش کے موسم میں برہمن واڑی، وڈیرہ بستی اور دیگر علاقوں میں سیلاب کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے لیے SNDP پروگرام کے تحت 45 کروڑ روپے کی لاگت سے بیگم پیٹ کینال کو مکمل کیا گیا او ر بیگم پیٹ میں قبرستان کیلئے بھی اراضی کا انتظام کیا گیا۔