ایشیاء

جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری (ویڈیوز)

جاپان 7.4 کی شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔

ٹوکیو: جاپان 7.4 کی شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا
ہند۔جاپان باہمی تعاون کے 2 معاہدوں پر دستخط

غیر ملکی خبر رساں ادارہ ’اے ایف پی‘کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات جاپان نے بتایا کہ زلزلہ رپورٹ کیے جانے کے 10 منٹ بعد مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 21 منٹ پر 1.2 میٹر تک اونچی لہریں ایشیکاوا پریفیکچر میں واجیما بندرگاہ سے ٹکرائیں۔

https://twitter.com/RonEng1ish/status/1741743094083506209

ڈان نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی نے جاپانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ ہوکوریکو الیکٹرک پاور نے کہا کہ وہ اپنے جوہری پاور پلانٹس میں کسی بھی ممکنہ بے ضابطگی کی جانچ کر رہا ہے۔

مزید کہا کہ تمام رہائشیوں کو لازمی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا چاہیے۔

a3w
a3w