قومیتعلیم و روزگار

مسلم پی جی طلبا کیلئے سمندر پار اسکالرشپ اسکیم

حکومت ِ ٹاملناڈو نے مسلم فرقہ کے طلباکی پوسٹ گریجویٹ تعلیم میں مدد دینے کے لئے نیا سمندر پار اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے۔

چینائی (آئی اے این ایس) حکومت ِ ٹاملناڈو نے مسلم فرقہ کے طلباکی پوسٹ گریجویٹ تعلیم میں مدد دینے کے لئے نیا سمندر پار اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے۔

یہ ریاست کی اقلیتوں کے لئے تعلیمی مواقع اور بیرونی دنیا سے واقفیت بڑھانے کی سمت اہم قدم ہے۔

محکمہ پسماندہ طبقات‘ انتہائی پسماندہ و اقلیتی بہبود کے جاری کردہ حکم کے بموجب ہر سال 10  اقلیتی طلبا کو بیرون ِ ملک پی جی کے لئے چنا جائے گا۔ ہر ایک کو سالانہ 36 لاکھ روپیوں تک کی رقم دی جائے گی۔

وقف بورڈ کے ذریعہ روبہ عمل لائی جانے والی اسکیم کے لئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے برائے مالی سال 2025-26 منظور کردیئے گئے۔حکومت ٹاملناڈو کا کہنا ہے کہ نئی اسکیم مسلم فرقہ کا تعلیمی اور معاشی رتبہ بہتر بنانے کے لئے بنائی گئی ہے۔