مشرق وسطیٰ

غزہ کے دواخانہ میں آکسیجن سپلائی بند، مریضوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری

جنوبی غزہ کے مین ہاسپٹل پر اسرائیلی فوج کے حملہ نے عملہ اور سینکڑوں مریضوں میں افراتفری مچادی۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے جمعہ کے دن بتایا کہ انٹینسیو کیر یونٹ (آئی سی یو) میں آکسیجن کی سپلائی کٹ جانے سے 5 مریضوں کی موت واقع ہوئی۔

رفح: جنوبی غزہ کے مین ہاسپٹل پر اسرائیلی فوج کے حملہ نے عملہ اور سینکڑوں مریضوں میں افراتفری مچادی۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے جمعہ کے دن بتایا کہ انٹینسیو کیر یونٹ (آئی سی یو) میں آکسیجن کی سپلائی کٹ جانے سے 5 مریضوں کی موت واقع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
استنبول میں غزہ حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ

فوجیوں نے دواخانہ کی تلاشی لی۔ ان کا ماننا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلی اس دواخانہ میں موجود ہوسکتے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی شہر خان یونس کے ناصر ہاسپٹل کا تقریباً ایک ہفتہ محاصرہ کرنے کے بعد اس دواخانہ پر حملہ کیا۔ اسٹاف‘ مریض اور اندر موجود دیگر لوگ زبردست فائرنگ اور گھٹتی سپلائز سے پریشان ہیں۔

جمعرات کے دن ہسپتال پر قبضہ سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی فائرنگ میں کامپلکس کے اندر ایک مریض مارا گیا اور دیگر 6 افراد زخمی ہوئے۔ اسی دوران غزہ میں جنگ بندی کی بات چیت ایسا لگتا ہے کہ تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نتن یاہو نے مابعد جنگ امریکی ویژن کی سخت مخالفت کی۔

کل رات امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر بات چیت کے بعد نتن یاہو نے ایکس پر لکھا کہ وہ ریاست ِ فلسطین کی تشکیل قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ مستقل حل کی کی بیرونی ہدایات ماننے والے نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر ممالک کا ریاست ِ فلسطین کو یکطرفہ تسلیم کرلینا ”دہشت گردی کا انعام“ دینے کے مترادف ہوگا۔

نتن یاہو نے عہد کیا کہ لڑائی جاری رہے گی اور مصر کی سرحد کے قریب واقع غزہ کے شہر رفح میں شدت اختیار کرے گی۔ حماس کو پوری طرح مٹادینے اور یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ رکنے والی نہیں۔ جنگ بڑھنے کا خطرہ ہے کیونکہ اسرائیل اور لبنان کے حزب اللہ گروپ میں سرحد پر ہلاکت خیز فائرنگ کا تبادلہ ہوچکا ہے۔ اسرائیل نے جمعرات کے دن جنوبی لبنان پر فضائی حملے کئے۔

اسرائیلی دبابوں اور فوجیوں نے ناصر ہاسپٹل کا کم ازکم ایک ہفتہ تک محاصرہ کیا۔دواخانہ کے اندر سپلائز گھٹتی جارہی ہیں۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ باہر سے فائرنگ میں دواخانہ کے اندر کئی جانیں جاچکی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رفح کے دواخانہ سے حماس کے کئی لڑاکے گرفتار کئے گئے۔ بین الاقوامی قانون‘ دواخانوں کو نشانہ بنانے کی ممانعت کرتا ہے۔

اگر دواخانوں کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے تو بین الاقوامی قانون کی رو سے تحفظ ختم ہوجاتا ہے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل کا فرض بنتا ہے کہ وہ دواخانوں کا خیال رکھے۔

زہ کی وزارت ِ صحت نے کہا کہ تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے 460 ارکان ِ عملہ‘ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو کمپاؤنڈ میں واقع پرانی عمارت میں بھیج دیا جہاں علاج معالجہ کی سہولت نہیں ہے۔ پانی کی بھی شدید قلت ہے۔ جمعہ کی صبح آئی سی یو میں 4 مریضوں نے دم توڑدیاکیونکہ برقی سربراہی منقطع ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں آکسیجن نہ مل سکی۔

a3w
a3w