مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات میں کورونا وبا کی تمام پابندیاں ختم

اعلان کے مطابق امارات میں کورونا پابندیوں کے خاتمہ کے نئے احکامات کا اطلاق پیر7 نومبر کو صبح 6 بجے سے شروع ہوگیا۔

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ڈھائی سال پہلے کورونا وبا کے بعد سے عائد تمام پابندیاں اور احتیاطی تدابیر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اماراتی حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق عبادت گاہوں‘ مساجد سمیت تمام کھلی اور بند سہولیات میں ماسک اختیاری ہوں گے البتہ ہاسپٹل اور صحت کی سہولیات کے مراکز میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

اعلان کے مطابق امارات میں کورونا پابندیوں کے خاتمہ کے نئے احکامات کا اطلاق پیر7 نومبر کو صبح 6 بجے سے شروع ہوگیا۔

عوامی سہولیات اور حکومتی اداروں میں داخلے کے لیے امارات کی کوویڈ الحسن ایپ پرگرین پاس کی ضرورت نہیں رہی۔