کھیل

پاک بنگلہ دیش ون ڈے سیریز: بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن میں بڑی تبدیلی

ہیڈ کوچ فل سمنز کے مطابق، لٹن داس پاکستان کے خلاف سیریز میں نمبر 5 پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے۔ واضح رہے کہ 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب لٹن داس مڈل آرڈر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ کوچ کا ماننا ہے کہ یہ تبدیلی کھلاڑی اور ٹیم دونوں کے لیے بہتر ثابت ہوگی۔

ڈھاکہ: پاکستان کے خلاف چہارشبہ سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے قبل میزبان بنگلہ دیش نے اپنی بیٹنگ حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے تصدیق کی ہے کہ تجربہ کار بیٹر لٹن داس اب اوپننگ کے بجائے مڈل آرڈر میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔

ہیڈ کوچ فل سمنز کے مطابق، لٹن داس پاکستان کے خلاف سیریز میں نمبر 5 پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے۔ واضح رہے کہ 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب لٹن داس مڈل آرڈر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ کوچ کا ماننا ہے کہ یہ تبدیلی کھلاڑی اور ٹیم دونوں کے لیے بہتر ثابت ہوگی۔

لٹن داس گزشتہ 8 اننگز میں دوہرے ہندسے (10 رنز) تک پہنچنے میں بھی ناکام رہے ہیں، امید ہے کہ نئی پوزیشن ان کی فارم کی واپسی کا سبب بنے گی۔

کوچ کا کہنا ہے کہ لٹن داس اسپن بالنگ کو بہترین طریقے سے کھیلتے ہیں، جو مڈل اوورز میں ٹیم کے لیے سودمند ہوگا۔ 50 اوورز تک وکٹ کیپنگ کے فوراً بعد اوپننگ کرنا مشکل ہوتا ہے، مڈل آرڈر میں انہیں آرام کا موقع ملے گا۔