پاک۔ چین تعلقات میں مضبوطی آئے گی : شہباز شریف
شریف چینی دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے اختتام کے بعد چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے پہلے جتھے میں شامل ہیں۔
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ منگل کو ان کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک کاروباری تعلقات اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
شریف نے چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی ان) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، "مجھے امید ہے کہ یہ دورہ چین کے ساتھ ہمارے کاروباری، تجارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں یقینی طور پر مدد کرے گا۔”
شریف یکم نومبر کو چین کا سرکاری دورہ کرنے والے ہیں۔ اپریل میں پاکستان کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ چین ہوگا۔ خیال رہے کہ مسٹر شریف چینی دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے اختتام کے بعد چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے پہلے جتھے میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا، "میں واقعی میں اعزاز محسوس کررہا ہوں. یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ میں دنیا کے ان پہلے رہنماوں میں سے ایک ہوں، جو میروے بہت پیارے اور دوست چین کا دورہ کررہے ہیں۔ یہ ہماری دوستی کی گہرائی اور ہماری سمجھ اور بندھن کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔”