پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
نائب کپتان سعود شکیل کی یادگار سنچری کے بعد اسپن گیندبازوں ساجد خان اور نعمان علی کی شاندار بولنگ کی مدد سے پاکستان نے راولپنڈی ٹسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دیکر 3میاچس کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

راولپنڈی: نائب کپتان سعود شکیل کی یادگار سنچری کے بعد اسپن گیندبازوں ساجد خان اور نعمان علی کی شاندار بولنگ کی مدد سے پاکستان نے راولپنڈی ٹسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دیکر 3میاچس کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔
یہ 2021 کے بعد ہوم ٹسٹ سیریز میں پاکستان کی پہلی جیت تھی۔ ساجد خان اور نعمان علی نے میچ میں ٹیم کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میچ میں ساجد نے 10 اور نعمان علی نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں ساجد خان نے 6 لینے کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے 48 رنز بھی بنائے تھے۔
اس کے بعد دوسری اننگز میں ساجد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ نعمان علی نے پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور بیٹنگ کرتے ہوئے 45 رنز بنائے۔ اس کے بعد دوسری اننگز کے دوران نعمان نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں انگلینڈ نے اپنے کل کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم 112 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔
دوسری اننگز میں انگلینڈ کیلئے سابق کپتان جوئے روٹ نے سب سے زیادہ 33 رن بنائے جبکہ روٹ کے علاوہ دوہرے ہندسے کو عبور کرنے والے بلے بازوں میں ہیری بروک (26 رن)‘ اوپنر بن ڈکیٹ (12 رن)‘ گس اٹکنسن (10 رن) اور جیک لیچ (10 رن) شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر کئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے کو عبور نہیں کرپایا۔ پاکستان کو جیت کیلئے دوسری اننگز میں صرف 37 رن دکار تھے جو اس نے ایک وکٹ کھوکر بنالئے۔ اوپنر سیم ایوب 8 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق 5 اور کپتان شان مسعود 6 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سیم ایوب کی وکٹ جیک لیچ نے حاصل کی۔
پاکستان کو ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس کے بعد شان مسعود کی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل 2 میاچس جیت کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنانے والے سعود شکیل کو میان آف دی میاچ جبکہ گذشتہ دونوں میاچس کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے اسپن گیندباز ساجد خان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔
اس شاندار جیت کے بعد کپتان شان مسعود نے کہاکہ یہ تاریخی جیت تمام کھلاڑیوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے خاص طورپر ساجد خان کی پرزور ستائش کی۔
Photo Source: @KarachiKingsARY