یروشلم میں فلسطینیوں کا حملہ، 6 یہودی ہلاک (ویڈیو)
فلسطینی حملہ آوروں نے پیر کے دن شمالی یروشلم کے ایک مصروف چوراہا پر بس اسٹاپ پر گولیاں چلائیں، کم از کم 6 افراد ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس، ایمرجنسی ریسکیو اور مقامی دواخانوں نے یہ بات بتائی۔
یروشلم (اے پی) فلسطینی حملہ آوروں نے پیر کے دن شمالی یروشلم کے ایک مصروف چوراہا پر بس اسٹاپ پر گولیاں چلائیں، کم از کم 6 افراد ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس، ایمرجنسی ریسکیو اور مقامی دواخانوں نے یہ بات بتائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورں نے بس اسٹاپ پر بس کے منتظر افراد پر گولیاں چلائیں۔ وہاں موجود ایک اسرائیلی فوجی اور ایک شہری نے حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
پیر کے دن فائرنگ یروشلم کے مشرقی باب الداخلہ کے قریب بڑے چوراہا پر ہوئی۔ یہ سڑک مشرقی یروشلم میں بسائی گئی یہودی بستیوں کی طرف جاتی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی لوگ بس اسٹاپ سے بھاگ رہے ہیں۔ صبح کے مصروف اوقات میں یہ حملہ ہوا۔
بس اسٹاپ پر ایک بس کی ونڈ شیلڈ (اگلا شیشہ) گولیوں سے چھلنی دکھائی دیتا ہے۔ فائرنگ کے دو گھنٹے بعد وزیراعظم بن یامین نتن یاہو جائے واردات پر پہنچے۔ انہیں آج کرپشن کیس کی سماعت کیلئے عدالت میں حاضر ہونا تھا۔
'Cool under fire' literally personified — Jerusalem taxi driver hailed for his composure, leading elderly passenger to safety as bullets pierce bus just inches over his head
— RT (@RT_com) September 8, 2025
At least 6 killed in attack, 6 'seriously injured' pic.twitter.com/ws9BsOOP1I
سیکورٹی وجوہات پر سماعت میں تاخیر ہوئی۔ حماس نے ذمہ داری لئے بغیر اس حملہ کی ستائش کی۔ اس نے کہا کہ یہ ہمارے عوام کے خلاف قابض قوت کے جرائم کا فطری جواب ہے۔